Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم کا معاملہ، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کل کریں

نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کل کریں گے جبکہ اراکین اسمبلی کا الوداعی گروپ فوٹو سیشن سہ پہر ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی نگران وزیراعظم پر مشاورت کل ہوگی جس میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین ناموں پر مشاورت کریں گے۔

اتفاق رائے کی صورت میں کل نگران وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس کل ہی صدر کو بھجوا دیں گے۔

اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے ایڈوائس پر مبنی سمری اور وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو الوداعی گروپ فوٹو سیشن کے لیے سہ پہر ساڑھے پانچ بجے بلا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں