ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے سنگین جرائم میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں قمر عباس، مہتاب خان اور دوست علی شامل ہیں۔
ملزم قمر عباس گجرات پولیس جبکہ ملزم مہتاب خان اور دوست علی بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔
ایف آئی اے ین سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔



















