Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کی تحلیل؛ وزیراعظم آج صدر کو سمری بھیجیں گے

13 جماعتی حکومت کا آج آخری دن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آج بھیجیں گے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ قانون کے مطابق اگر صدر عارف علوی نے 48 گھنٹے میں سمری نہیں اٹھائی تو اس پر عملدرآمد ہو گا اور اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

نگران سیٹ اپ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے تاکہ غیر جانبدار عبوری وزیراعظم پر اتفاق کیا جائے جو عوام کو قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ اجتماعی ہوگا اور ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد وہ پہلی ملاقات اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر جلد از جلد انتخابات چاہتی ہیں اور اس وقت انتخابات میں تاخیر محض ایک مفروضہ ہے۔

وزیر اعظم نے تمام قومی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آئینی حدود کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا آج آخری روز ہے، تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے اور مشترکہ اجلاس ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں