گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ کھیل جیسی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی گورنر ہاؤس لاہور میں اسپیشل اولمپکس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ سب کو گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت میں خوش آمدید کہتا ہوں، آپ لوگوں نے بین القوامی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، دعا ہے آپ کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے، آپ جیسے باہمت افراد معاشرے کے دوسرے افراد کے لیے مشعل راہ ہیں، کھیل جیسی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں میں نظم و ضبط سمیت دیگر مثبت خصوصیات پیدا کرتے ہیں۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نہ صرف خصوصی افراد بلکہ خواتین کو برسر روزگار بنانے سمیت نشے کے عادی افراد کی بحالی اور دیگر کام کر رہا ہے۔
صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر ڈاکٹر جاوید اکرم اور مشیر سپورٹس وہاب ریاض نے بھی اپنے خطاب میں اسپیشل کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے اسپیشل کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















