Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس؛ نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، سردار ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، مولانا اسعد محمود، سید امین الحق، آغا حسن بلوچ، طاہر بشیر چیمہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، عون چوہدری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور مولانا عبدالواسع نے شرکت کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں