نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر ایم کیو ایم نے جے یو آئی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد آج جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو سے ملاقات کرے گا۔
رات 8 بجے علامہ راشد محمود سومرو کی رہائشگاہ پر بڑی سیاسی بیٹھک لگے گی جس میں نگران حکومت کے قیام سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔
اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے امیدواروں کے ناموں سے متعلق جے یو آئی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں عام انتخابات میں سیاسی الائنس بنانے سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔
دونوں جماعتوں کے رہنما ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اعلانات کرینگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















