Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیمرا ترمیمی بل کو کالا قانون اور عجلت میں بنانے کا کہا گیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023 کو کالا قانون اور عجلت میں بنانے کا کہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل پر تیاری اپریل 2022 سے شروع کی، بل کے لئے صحافی برادری اور میڈیا مالکان سے مشاورت کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل میں مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تشریح کی گئی، بل میں صحافیوں کو کونسل آف کیمپلینٹ کا حق دیا گیا ہے، بل میں صحافیوں کو ان کا حق دینے کی کوشش کی گئی، بل میں صحافیوں کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا، یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بل سینیٹ میں آیا اور پھر یہ قائمہ کمیٹی میں گیا، کمیٹی اجلاس میں رائے آئی کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پارلیمنٹ کرے، میں نے کمیٹی اجلاس میں کہا اگر کوئی ترمیم ہے تو ہمیں دی جائے، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تشریح کے لئے مختلف بارہ ممالک سے مدد لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ترامیم تو نہ آئیں لیکن سوشل میڈیا پر میری ذات پر تنقید کی گئی، یہ بل حکومت نے ضرور موو کیا لیکن یہ بل میڈیا انڈسٹری کا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں