Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا؛ تہلکہ خیز خبر آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار پائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید،1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوئی جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 سے ڈی نوٹیفائی بھی کردیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں