Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نےاوپن لیٹر پر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے اوپن لیٹر پر چالان 500 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیاں اپنے نام پر رکھیں، ورنہ 5 ہزار کا چالان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے کے بعد تحقیقات میں بہت مسائل ہوتے تھے، شہری بھاری جرمانے سے بچنے کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل نام پر کروائیں۔

واضح رہے کہ جرائم کی کئی وارداتوں میں ایسی گاڑیاں استعمال ہوئیں جو چوری شدہ یا اوپن لیٹر پر تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں