Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی تعیناتی ہوگئی

ہارون شنواری کو الیکشن کمیشن کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہارون شنواری کو ترجمان مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون شنواری کو قراۃ العین کی جگہ ترجمان الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے، ہارون شنواری الیکشن کمیشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میڈیا کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے چند ہفتے قبل قراۃ العین کو تبدیل کر کے واپس وزارت اطلاعات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، قراۃ العین کو گزشتہ برس ہی الیکشن کمیشن نے ترجمان مقرر کیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں