Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جہانگیر ترین سے کینڈین ہائی کمشنر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلن کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ معیشت، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین اور کینڈین ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فرسٹ سیکریٹری جیمز میکنی و دیگر بھی موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں