سینیٹ نے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمن سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
بل پیش کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف نے واک آؤٹ کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل پر تیاری اپریل 2022 سے شروع کی، بل کے لئے صحافی برادری اور میڈیا مالکان سے مشاورت کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل میں مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تشریح کی گئی، بل میں صحافیوں کو کونسل آف کیمپلینٹ کا حق دیا گیا ہے، بل میں صحافیوں کو ان کا حق دینے کی کوشش کی گئی، بل میں صحافیوں کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا، یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بل سینیٹ میں آیا اور پھر یہ قائمہ کمیٹی میں گیا، کمیٹی اجلاس میں رائے آئی کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پارلیمنٹ کرے، میں نے کمیٹی اجلاس میں کہا اگر کوئی ترمیم ہے تو ہمیں دی جائے، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تشریح کے لئے مختلف بارہ ممالک سے مدد لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ترامیم تو نہ آئیں لیکن سوشل میڈیا پر میری ذات پر تنقید کی گئی، یہ بل حکومت نے ضرور موو کیا لیکن یہ بل میڈیا انڈسٹری کا ہے۔
ایوان بالا نے پیمرا ترمیمی بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















