Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ نے پیمرا ترمیمی بل 2023 متفقہ طور پر منظور کرلیا

سینیٹ نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

پیمرا ترمیمی بل کی ترامیم کے مطابق وزارت اطلاعات چئیرمین پیمرا کے لیے پانچ نام تجویز  کرے گی جبکہ چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔

کمیٹی میں چار قومی اسمبلی اور دو ممبرز سینیٹ سے ہوں گے جبکہ اپویشن اور حکومت کے ممبران برابر ہوں گے۔

کمیٹی چئیرمین پیمرا کے لیے ایک نام صدر کو تقرری کے لیے بھیجے گی اگر پارلیمانی کمیٹی نام پر تیس دنوں میں اتفاق پر ناکام رہی تو وزارت اطلاعات پینل وزیر اعظم   کو ارسال کرے گا۔

 وزیر اعظم چئیرمین پیمرا کے لئے مناسب نام تجویز کرکے صدر کو ارسال کرے گا۔

بل کے مطابق میڈیا ورکز کے لئے تنخواہ کے الفاظ کو واجبات سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں