Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے اولپکس ویلیج کی تعمیر پر اجلاس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت طریقے سے اپنی توانائیاں استعمال کرنے کا موقع دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے، اسپورٹس کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے قومی پروگرام کا آغاز کیا، اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا.

 وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اولمپک ویلیج قومی منصوبہ ہے، اولمپک ویلیج کی تعمیر کیلئے کارپوریٹ اسٹرکچر بنایا جائے اور اسکی تعمیر کی نگرانی ماہرین کریں.

متعلقہ خبریں