Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، پاکستانی عوام کو اس اسمبلی کی نجات سے خوشی ملی ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج خوشی کا مقام ہے پاکستان کی عوام کو اس سے نجات ملی ہے، مجھے شرمند گی ہے کہ میں اس ایوان کا حصہ رہا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے، بدترین اسمبلی کا حصہ رہنے سے پاکستان کی عوام سے معافی مانگتا ہوں، اس بدترین اسمبلی میں ہم سب کا کردار ہے۔

متعلقہ خبریں