حکومت نے زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعیم الدین خان زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے چیئرمین زیڈ ٹی بی ایل بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک تین سال تک عہدے پر تعینات ہوں گے۔



















