صدر مملکت علوی علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے کچھ دیر قبل صدر مملکت کو سمری ارسال کی تھی، جسے ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت منظور کرتے ہوئے دسختط کردیے جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوگئی۔
نگراں وزیراعظم کی تقرری تک شہبازشریف بطور وزیر اعظم امور انجام دیتے رہیں گے۔



















