Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت نے عوام کی بھرپور  خدمت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں 36 ایجنڈا آئیٹمز  پر غور اور فیصلے ہوں گے، اہم ایجنڈے میں اسلام کوٹ  سے چھوڑ تک ریلوے لائن بچھانا ہے۔

اجلاس میں لنک روڈ کی ایم نائن پر انٹر چینجز بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ سجاول تا ٹنڈو محمد خان روڈ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی سندھ حکومت نے عوام کی بھرپور  خدمت کی ہے، ہم معاشرے کے ہر طبقے  تک رسائی  حاصل  کرنے کی کوشش کی اور اُن کی خدمت کی۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی  کام ہوئے، ہم نے قدرتی آفات  کے دوران اپنے عوام  کے درمیان موجود رہے۔

متعلقہ خبریں