Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے اپنی کاوشوں سے عوام کی بھرپور خدمت کی، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی کاوشوں سے عوام کی بھرپور خدمت کی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں پانچ سال حکومت کی، بے شمار چیلنجوں کا سامنا کیا، جب عمران خان بر سر اقتدار رہا تو سندھ کے مسائل کو اگنور کیا گیا، دو بار حکومت نے سیلاب کا سامنا کیا، بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا، کووڈ میں پوری دنیا میں تباہی آئی سندھ میں کم تباہی آئی، سیلاب میں ہم نے گندم کی کاشت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مدت چند گھنٹوں میں ختم ہو جائے گی، پانچ سال پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی پالیسیز پر چل کر حکومت پوری کی، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پیپلز پارٹی نے تمام چیلنجز کا سامنا بہادری سے کیا، پیپلز پارٹی نے اپنی کاوشوں سے عوام کی بھرپور خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال پی ٹی آئی چیئرمین اقتدار میں رہے، پی ٹی آئی کے دور میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا، دو بار سندھ کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کو املاک کا نقصان ہوا، بلاول بھٹو اور سندھ حکومت نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا، کووڈ میں پیپلز پارٹی عوام میں موجود رہی، کووڈ میں تباہ کاریوں سے ملک محفوظ رہا، سندھ حکومت نے سیلابی صورتحال میں بھی گندم کی کاشت کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل پارٹی کے چیئرمین گوٹھکی میں موجود تھے، مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو روزگار قانون کے مطابق دینا چاہ رہی تھی اور روزگار دینے کا وعدہ وفا ہونے جا رہا تھا لیکن اس وعدے میں ایم کیو ایم نے خلل ڈالا۔

متعلقہ خبریں