وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو کامیاب 16 ماہ پورے کرنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں نگران وزیر اعظم کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ کا نام بھی نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز کیا گیا ہے، صادق سنجرانی کا نام اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے تین ناموں میں شامل ہے۔



















