Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے اقدامات ناگزیر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے شہر میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت بعض دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ملک دشمن عناصر یوم آزادی پرتخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ چند سالوں سے اگست میں دہشت گردی کے رجحان  میں اضافہ ہوا ہے۔

دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے شہر میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات ناگزیر ہیں، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سیکیورٹی اقداما ت سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

عوام اور شہر کو اس طرح سے دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، آئے دن کے دھماکوں سے بلوچستان کے حوالےسے  انتہائی منفی تاثر پیدا ہو رہا ہے۔

فورسز اور عوام کی قربانیوں سے قائم ہونے والے امن کو تباہ نہیں ہونے دیا جاسکتا، پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر ادارے دیرپا امن کا قیام یقینی بنائیں۔

کوئٹہ کے لئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے کیونکہ بلا خوف و خطر جشن آزادی منانا عوام کا حق ہے۔دہشت گرد عناصر کے خلاف مربوط مؤثر اور نتیجہ خیز کاروائی کر کے پرامن ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں