نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد اعظم خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے بیشتر ارکان نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد اعظم خان کو پیش کردیے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ کے پی نے پوری کابینہ سے استعفے مانگ لیے۔
ارشادقیصر، محمدعلی شاہ، بخت نواز، منظورآفریدی، حاجی غفران، حامدشاہ، شفیع اللہ، ساول نذیر فضل الٰہی، تاج محمد، فیروزجمال شاہ نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد اعظم خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
وزیراطلاعات فردوس جمال نے کہا ہے کہ کچھ ارکان نےشام تک کا وقت مانگا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔



















