Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیراعظم نواز شریف ڈیڑھ ماہ بعد واپس لندن پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج ہی لندن پہنچے ہیں، تاہم ن لیگ کے قائد 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دبئی کے بعد سعودی عرب اور یورپ کے تین ممالک کا دورہ بھی کیا اور اس دوران مقامی شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہونگے، تاہم نواز شریف سے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں متعدد سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ مسلم لیگ کے اہم رہنما آئندہ چند دن میں لندن آکر نواز شریف سے ملاقات کریں گے، تاہم پاکستان سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں میں خواجہ آصف سمیت دیگر کئی سینیئر رہنما شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا یورپ جانے کا مقصد پاکستان روانگی سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں