Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک مکمل فعال

ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک ایف سی ساؤتھ کی کوششوں کے بعد مکمل فعال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک، گزشتہ کافی عرصے سے مختلف مسائل کے باعث غیر فعال تھا، اسپتال فعال نہ ہونے کے باعث ضلع ٹانک کی عوام کو طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا مسائل درپیش تھے۔

عوام الناس کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی ساؤتھ خیبرپختونخوا کے تعاون سے سسپتال کو درپیش مسائل کو مکمل حل کرنے کے بعد فعال بنا دیا گیا۔

علاوہ ازیں اسپتال کی صفائی ستھرائی، میڈیکل و پیرامیڈیکل عملے کی دستیابی اور دیگر سہولیات کو مکمل کر کے اسپتال کو ٹانک کی عوام کے لیے مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے،  تاہم اب ٹانک کی عوام کو معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی۔

مقامی لوگوں نے اسپتال کی رینوویشن کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے جبکہ عوام معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر انتہائی خوش اور انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز خصوصاً پاک فوج اور ایف سی کے شکرگزار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں