وفاقی کابینہ کی تحلیل کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی ہونے کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، وزیر اعظم اور وزراء بھی دفاتر میں نہیں جبکہ نگران وزیر اعظم اور کابینہ کا ابھی تقرر ہونا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے سرکلر میں مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم اور کابینہ کے آنے تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد نہیں ہوں گے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، وفاقی کابینہ میں تمام 83 وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیر، معاونین خصوصی سبکدوش کردیے گئے تھے۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی تھی، تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج آخری قانونی مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















