استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پانچ برس میں لوگوں کے حالات میں رتی برابر بہتری نہیں آسکی۔
قومی اسمبلی کی تحلیل اور سیاسی صورتحال پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں پر گزر گئے، دو حکومتیں کچھ نہیں کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بے بس رہے، ماننا ہوگا کہ لوگوں کے حالات میں رتی برابر بہتری نہیں آ سکی، بد قسمتی سے یہ اسمبلی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، ووٹرز کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ مہنگائی بے قابو، عام آدمی پس کر رہ گیا، مسائل میں مزید اضافہ ہوا، افسوس ہے کہ ساڑے تین برس نام نہاد تبدیلی اورڈیڑھ سال دعوؤں کی نذر ہوگئے۔
انکا کہنا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء، بجلی کے بل و پیٹرول کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ وزراء اور ارکان اسمبلی بھی اس جانے والی اسمبلی سے ہرگز مطمئن نظر نہیں آئے۔
صدر آئی پی پی نے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور وسائل میں کمی ہوئی، خرابی کی ذمہ داری سب کو لینا ہوگی، یوتھ قیمتی اثاثہ ہے، اُن کو سوالوں کے جواب نہ ملے تو ملک آگے نہیں چل سکے گا۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ صرف الیکشن مسائل کا حل نہیں، انتخابی عمل کو شفاف اور قابل قبول بنانا ہوگا، اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنا بڑا چیلنج، درست پالیسیاں بنانا ہونگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















