وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان و چترال منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج ممکنہ ملاقات اور مصروفیات کے باعث دورہ ملتوی کیا ہے۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ہونے والی دوسری ملاقات کا شیڈول تاحال طے نہ ہوسکا۔
ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر مذاکرات کا آج دوسرا دور ہونا تھا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کا وقت تاحال مقرر نہ کیا جاسکا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے نگران وزیر اعظم کے تقرر کے لیے مشاورتی عمل آئین کے مطابق شروع کردیا ہے تاہم پہلے دن کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ البتہ دونوں رہنماؤں نے طے کیا ہے کہ حتمی اتفاق سے پہلے نگران وزیراعظم کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















