انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ علم میں آیا ہے وزارتوں اور ڈویزنژ میں تقرروتبادلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔
خط کے مطابق قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوچکی ہے، لہٰذا نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کے تقرروتبادلے روک دیئے جائیں۔
خط میں لکھا ہے کہ جلد نگران وزیراعظم اورکابینہ کی تشکیل ہو جائے گی، نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون کے مطابق تقرروتبادلے کئے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















