Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی کامیابی؛ پی ٹی آئی کی انتہائی اہم وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی انتہائی اہم وکٹ گرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وائس چئیر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر رامے نے جہانگیر ترین سے ملاقات اور ان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے وسیم اختر رامے کی پارٹی میں شمولیت کاخیر مقدم کیا اور پارٹی مفلر پہنایا۔

اس موقع پر عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور رائے اسلم سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

 

 

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی استحکام کے لیے کوشاں ہیں، آئی پی پی معیشت کو مستحکم کرکے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گی، انشاء اللہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی قوم کی امیدوں پر ضرور پورا اترے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں