چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مصیبت کے وقت میں عام آدمی کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا نصب العین ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر کے درمیان سیلاب کے بعد بحالی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کے لئے 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، مصیبت کے وقت میں عام آدمی کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا نصب العین ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےمزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کو نہ صرف گھر دئیے جارہے ہیں بلکہ انہیں زمین کا مالک بھی بنایا جارہا ہے۔



















