Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ پیپلز پارٹی نے بڑی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) آزاد کشمیر کے رہنما ملک یوسف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اس موقع پر ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ ملک یوسف گزشتہ انتخابات میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں