Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے؛ خورشید شاہ کا نگراں وزیراعظم پر بیان

سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کی جگہ بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے سینٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بنانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کی جگہ کوئی اور نام ہوتا تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر پانچ نام دیئے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا تھا۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

 سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

متعلقہ خبریں