محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے زیر اہتمام 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے زیر اہتمام 76ویں یوم آزادی کی تقریبات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ، ڈی او پاپولیشن ویلفئیر عدنان اشرف، ڈی آئی او منور حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے، یوم آزادی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ نے کہا کہ نئی نسل کو نظریہ پاکستان اور مقاصد پاکستان سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، دو قومی نظریہ دراصل نظریہ اسلام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے وطن عزیز کے حصول کے لیے بڑی قربانیاں دیں، آج بھی تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے، وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ نے کہا کہ محکمہ کے افسران و اہلکاروں نے تقریب میں جوش و جذبے سے حصہ لیا۔



















