Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

 لاہور شہر میں  اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور تھانہ اچھرہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

فوٹیج میں ملزمان کو پرس چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان خاتون کو بھی پرس کے ساتھ کچھ قدم تک گھسیٹ کر لے گئے ہیں۔

پرس میں 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں