Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچیوں کی تعلیم چوائس نہیں دینی فریضہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم چوائس نہیں دینی فریضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کرپٹ نظام کو بدلنے کے لیے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں، خواتین کے احترام، تحفظ اور تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، بچیوں کی تعلیم چوائس نہیں دینی فریضہ ہے، خواتین اور بچیوں پر تشدد کرنے والے جنونی، کڑی سزاؤں کے مستحق ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موم بتی مافیا خواتین کی اکثریت کی آواز نہیں، پڑھی لکھی نظریاتی بہنوں بیٹیوں کو آگے آنا ہوگا، اسمبلیوں میں بااثر خاندانوں اور موروثی جماعتوں کی خواتین کو رسائی حاصل ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پڑھی لکھی خواتین کو اسمبلیوں میں لائے گی۔

متعلقہ خبریں