Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب وفاق کو مضبوط کرے گا، پرویز اشرف

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب وفاق کو مضبوط کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پرویز اشرف نے نگران وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں راہنماؤں نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور پائیدار جمہوریت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

پرویز اشرف نے کہا کہ قوم کو آپ کی دانش پر اعتماد ہے اور جمہوریت کے تسلسل کی امید آپ سے وابستہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ایک سیاستدان کی بطور نگران وزیر اعظم تقرری جمہوریت کے لیے نیک فال ہے، بلوچستان سے نگران وزیر اعظم کا انتخاب وفاق کو مضبوط کرے گا۔

سینیٹرانوارالحق کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹرانوارالحق کاکڑکا تعلق کوئٹہ سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد وکالت کی تعلیم لندن سے حاصل کی۔

انوارالحق کا تعلق پشتو کے بڑے قوم کاکڑ سے ہے، مسلم لیگ دور حکومت میں انوار الحق کاکڑ نواب زہری دور حکومت کے ترجمان بھی رہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کےسینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا۔ انوارالحق کاکڑ 2013میں ن لیگ میں شامل ہو ئے۔

انوارالحق کاکڑ سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے اور 2018میں سینٹ آف پاکستان کے رکن بنے۔ انوار الحق کاکڑنے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹر حلف اٹھایا۔

سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔

انوار الحق کاکڑ گزشتہ برس بلوچستان عوامی پارٹی سے منسلک ہوئے اوربلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔

سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا۔

متعلقہ خبریں