استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے مختلف شہروں کے ڈویژنل عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور ساہیوال کے ڈویژنل عہدیدار نامزد کردیے گئے ہیں۔
مراد راس لاہور ڈویژن کے صدر اور میاں خالد محمود جنرل سیکریٹری ہوں گے جبکہ نوریز شکور ساہیوال ڈویژن کے صدر اور دیوان اخلاق سیکریٹری جنرل نامزد کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سعید اکبر نوانی کو سرگودھا ڈویژن کا صدر اور امیر حیدر سنگھا کو جنرل سیکریٹری بنا دیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے رانا نذیر احمد صدر اور مامون جعفر تارڑ سیکریٹری جنرل ہوں گے جبکہ سید مبین عالم کو آئی پی پی بہاولپور ڈویژن کا صدر اور سید تحسین گردیزی کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں کشمیر کا صدر نامزد کر دیا جبکہ اسحاق خاکوانی، عمران اسماعیل اور غازی گلاب جمال کو استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عامر کیانی نے پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے تمام نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















