لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نگران وزیراعظم اپنی تمام ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بطور نگران وزیر اعظم وہ اپنی تمام ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونگے۔
محترم انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ بطور نگران وزیر اعظم وہ اپنی تمام ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونگے۔۔۔اور وہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سمیت ہر چیلنج کو آئین اور قانون کے مطابق پورا کریں گے۔۔ اللہ تعالٰی…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) August 13, 2023
انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ سے عام تمام امور کی آئینی اور قانونی طور پر انجام دہی کی توقع ہے، عام انتخابات کا شفاف اور آزادانہ انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں، بھرپور تعاون کریں گے، اللہ تعالیٰ نگران وزیراعظم کا حامی و ناصر ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















