سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 1 دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا، 24 سالہ شہید سپاہی محمد شعیب کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بالخصوص خودکش دھماکوں سمیت سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















