Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوادع پی ٹی آئی؛ انتہائی اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ق ارشاد نذیر گل، جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی لاہور ڈیوڈ گل اور نائب صدر ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی سمی گل نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما منصف گل نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

محمد اعجاز نجار اور سابقہ صدر پی ایس ایف اوکاڑہ رانا علی نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

آئی پی پی سینئر رہنما میاں خالد محمود نے تمام رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر بھی گلے میں پہنائے۔

سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور عبد العلیم خان کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں