Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام آج بھی فائنل نہ ہوسکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نگران وزیراعلیٰ کیلئے تاحال کوئی نام سامنے نہ لاسکے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان آج دوسری ملاقات ہوئی جس میں نگران حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے نام رعنا انصار کے سامنے رکھ دیے جبکہ رعنا انصار نے بھی اپنے نام وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان مذاکرات کا آج دوسرا دور بھی بے نتیجہ نکلا، کوئی نام فائنل نہ ہوسکا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے درجنوں نام تھے، اتنے نام ہوں گے تو اس میں وقت تو لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ سے بات کریں گے، پھر دیکھتے ہیں کس نام پر اتفاق ہوگا، کوشش ہے کسی نام پر متفق ہوں۔

رعنا انصار نے مزید کہا کہ کل جو بھی فیصلہ ہوگا آپ کے سامنے آئے گا، اگر کل تک نام فائنل نہیں ہوں گے تو پھر پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں