امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، پاکستان کی آزادی کا دن ہے۔ یہ ملک اس لئے بنایا گیا تھا کہ یہاں انصاف کے تقاضے ہو ورنہ مسلمان تو آج بھی ہندوستان میں زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلمانوں پر ظلم ہورہا تھا تو فیصلہ کیا گیا ایک ایسی ریاست ہو جہاں اسلامی روایات کے مطابق زندگی گزار سکے۔ برصغیر کے مسلمان قائداعظم کی لیڈرشپ میں یکجا ہوئے۔
نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بہت مایوسی ہے، ہمیں ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی۔ آپ الیکشن لڑے آپ کو ہرادیا جاتا ہے، آپ کھڑے ہو تو دبا دیا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آج کے نوجوان کو یہ بتانا ضروری ہے کہ پاکستان کیوں وجود میں آیا تھا۔ دنیا کے بہت سارے ممالک وجود میں آئے لیکن پاکستان کے بننے کا خاص وجہ ہے، جب انگریز اس وقت ظلم کررہے تھے تو امید بھی نہیں تھی کہ ایسی ریاست بھی بن سکتی ہے، جب سب یکجا ہوئے اور لیڈر شپ ایماندار تو ناامید امیدی میں بدل گئی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ یہ بچے ہمارا ٹیلنٹ ہیں اگر ان کے ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہوگی تو پاکستان ایسا ہی رہے گا، ہمیں ان ظالموں سے نجات حاصل کرنی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















