Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکھر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جان محمد قتل

سکھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی جان محمد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی سندھی اخبار اور اس کے ٹی وی چینل سے وابستہ سینئر صحافی جان محمد مہر کو اتوار کی شام کوئنز روڈ پر واقع سینیٹ سیویئر اسکول کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

علاقے کی پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جان مہر پر کئی گولیاں چلائیں، جو اپنی کار میں بیٹھے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ صحافی کو سر اور آنکھوں کے قریب کئی گولیاں لگیں، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

حملے کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس کا خیال ہے کہ پرانی دشمنی کے باعث قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں