پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی خوشی میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر گوگل کی جانب سے ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے ایک منفرد اور نیا ڈوڈل پیش کیا جس میں دریائے سندھ کی ‘بلائنڈ ڈولفن’ کو دکھایا گیا۔
اگر اس ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو آپ کی سکرین پر جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ آتش بازی نظر آئے گی۔
گوگل نے اپنے پاکستانی صارفین کو ایک ڈوڈل تبدیلی کے ساتھ یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی جس پر لکھا تھا، ‘ہیپی انڈیپنڈنس ڈے پاکستان’۔
آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں پاکستان کے دریائے سندھ میں رہنے والی ڈولفن دکھائی گئی ہے۔
ڈولفن کی یہ خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں ‘بھولن’ بھی کہا جاتا ہے، خاص طور پر پاکستان کے ساحلوں پر عام ہے۔
ڈوڈل کو مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے جس کے لیے دائیں جانب آپشن موجود ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں پر ڈوڈل پیش کرنا گوگل کی پرانی روایت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















