Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کی یوم آزادی پر مختلف سرگرمیاں

پاک بحریہ کی جانب سے 76ویں جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21 توپوں کی سلامی  پیش کی گئی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستے نے مزارِ قاٸد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کے ساتھ دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ جشنِ آزادی پر پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور گوادر میں بھی بوٹ ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی او/ سیلرز اور نیوی سویلینز کے لیے عسکری اور سول اعزازات کی منظوری بھی دی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں