پشاور میں تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود کریم پورہ میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ پشاور میں تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود کریم پورہ میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ جائیداد کے تنازعہ پر کی گئی، پولیس نے دونوں فریقین سے دو دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



















