Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ سندھ کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کی قید میں 120 دن معافی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی سیکریٹری داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 120 دن کی سزا میں معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی منظوری

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاؤں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں۔

60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں