سرگودھا میں نہر شاہ پور برانچ بھیرہ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھیرہ کے رہائشی رانا احتشام نے نہانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگائی، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے 17 سالہ احتشام گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
احتشام اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر پر نہانے کیلئے آیا تھا، احتشام کی نعش کو ڈھونڈنے کیلئے سرگودھا سے ریسکیو ٹیم بھیرہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے، ریسکیو 1122 بھیرہ کے پاس موٹر بوٹ نہ ہونے کے باعث ریسکیو کے عمل میں تاخیر ہے۔
ریسکیو 1122 بھیرہ موقع پر موجود ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد نہر کے اطراف جمع ہے۔



















