اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایک سیاستدان کا نگراں وزیراعظم منتخب ہونا جمہوریت کے لیے اچھا شگون ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب نگراں وزیراعظم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کے انتخاب سے وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔
انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا
یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم سمیت سابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک تھے۔
منتخب ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟
سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹرانوارالحق کاکڑکا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد وکالت کی تعلیم لندن سے حاصل کی۔
انوارالحق کا تعلق پشتو کے بڑے قوم کاکڑ سے ہے، مسلم لیگ دور حکومت میں انوار الحق کاکڑ نواب زہری دور حکومت کے ترجمان بھی رہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کےسینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا۔ انوارالحق کاکڑ 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔
انوارالحق کاکڑ سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے اور 2018میں سینٹ آف پاکستان کے رکن بنے۔ انوار الحق کاکڑنے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹر حلف اٹھایا۔
سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
انوار الحق کاکڑ گزشتہ برس بلوچستان عوامی پارٹی سے منسلک ہوئے اوربلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔
سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا۔



















