صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایوارڈز بہترین کارکردگی، پاکستان کیلئے خدمات اور شجاعت و بہادری پر دیئے جارہے ہیں۔
کورونا وبا کے ایام میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالوں کیلئے ایوارڈ کے علاوہ نیوکلیئر سائنس، ادب ،کھیل اور عوامی خدمت کے شعبوں میں 7 شخصیات کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کیلئے خدمات پر 2 غیر ملکی شخصیات کیلئے ہلال پاکستان کا اعلان کیا گیا ہے، صدرمملکت آئندہ سال 23 مارچ کو ملکی و غیرملکی افراد کو ان اعزازات سے نوازیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ اعزازات دینے کی منظوری 14 اگست کے موقع پر دی ہے اس موقع پر صدر مملکت نے 7 افراد کو نشان امتیاز دینے کی بھی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق 2 افراد کو ہلال پاکستان اور ایک کو ہلال شجاعت عطا کیا جائے گا جبکہ 26 افراد کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا، 18 افراد کو ہلال قائد اعظم اور ایک شخص کو ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔
شخصیات کو ستارہ شجاعت، 61 کو ستارہ امتیاز اور 70 شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 3 شخصیات کو ستارہ قائد اعظم اور 4 کو ستارہ خدمت سے نوازا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 25 شخصیات کو تمغہ شجاعت،155 افراد کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا، 4 شخصیات کو تمغہ خدمت، 299 کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔



















